Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سلامتی کونسل سفارتخانے پر حملے پر ایران کی مذمت کرے، ماہر قانون

 ریاض..... بین الاقوامی قانون کے ماہر اور سعودی مجلس شوریٰ میں خارجہ امور کمیٹی کے رکن ڈاکٹر وائل الادریسی نے کہا ہے کہ ایران اپنے ہمسایوں کے حوالے سے گھنا¶نی حرکتیں کررہا ہے۔ اسکے طور طریقے گندے ہیں۔ سعودی سفارتخانے اور قونصل خانے پر حملے میں بالواسطہ یا بلاواسطہ ایران ملوث ہے۔ انہوں نے سعودی خبررساں ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سلامتی کونسل کو سعودی سفارتخانے اورقونصل خانے پر حملے اور اب تک اس کی تحقیقات نہ کرنے پر ایران کی مذمت کرنی چاہئے۔1961ءکے دوران ہونے والے سفارتی تعلقات کے معاہدے میں میزبان ملک کو اس امر کا پابند بنایا گیا ہے کہ وہ اپنے یہاں آنے والے سفارتکاروں ، سفارتخانوں اور قونصل خانوں کی حفاظت کرے۔ ایران نے اسکی پابندی نہیں کی۔

شیئر: