بنگلور ۔۔۔۔محکمہ انکم ٹیکس کی ایک ٹیم نے کرناٹک میں اس ریزارٹ پر چھاپہ ماراہے جہاں گجرات کانگریس کے ارکان اسمبلی کو رکھا گیا ہے۔واضح رہے کہ گجرات میں 8اگست کو ہونیوالے ضمنی انتخاب میں کانگریس کے رہنما احمد پٹیل حصہ لے رہے ہیں اور کانگریس کو ڈر ہے کہ کہیں بی جے پی والے ان کے اراکین اسمبلی کو نہ توڑ لیں اس لئے انہوں نے اپنے 42ارکان اسمبلی کو بی جے پی کی پہنچ سے دور کرناٹک میں ایک ریزارٹ میں رکھا ہے ۔انکم ٹیکس حکام نے ارکان کی دیکھ بھال کرنیوالے کرناٹک کے وزیر شیو کمار کے کمرے کی بھی تلاشی لی۔پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ کانگریس کے اس وزیر کی دہلی کی رہائش پر بھی چھاپہ مارا گیا جہاں سے 5کروڑ روپے برآمد ہوئے۔