Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نئی وفاقی کابینہ کی تقریب حلف برداری ملتوی

اسلام آباد... نئی وفاقی کابینہ کی حلف برداری ملتوی کردی گئی۔ نئے وزر ا ا ب جمعرات کو حلف اٹھائیں گے۔ اس سے قبل ترجمان وزیراعظم ہاوس نے کہا تھا کہ صدر ممنون حسین نئی کابینہ سے بدھ کی شام ساڑھے پانچ بجے حلف لیں گے ۔ مری میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس میں کابینہ کے ناموں کو حتمی شکل نہ دی جا سکی ۔اجلاس میں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی ،چوہدری نثار ،اسحاق ڈار اور دیگر رہنما شریک تھے۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نئی کابینہ کا حصہ بننے پر رضامند نہیں۔ انہیں منانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ سابق کابینہ کے بیشتر ارکان حلف اٹھائیں گے۔ چند نئے ارکان بھی کابینہ میں شامل کئے جانے کاامکان ہے۔
 

 

شیئر: