پہلا ون ڈے: ڈی ایل ایس میتھڈ کے تحت زمبابوے نے پاکستان کو 80 رنز سے ہرا دیا
اتوار 24 نومبر 2024 10:23
سوشل ڈیسک -اردو نیوز
پاکستان نے ٹاس جیت کر زمبابوے کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی (فوٹو: کرک انفو)
پہلے ون ڈے میچ میں زمبابوے نے پاکستان کو ڈی ایل ایس میتھڈ کے تحت 80 رنز سے شکست دے دی ہے۔
اتوار کو بلاوائیو میں ہونے والا میچ بارش کے باعث روک دیا گیا تھا۔
میچ کے آغاز میں پاکستان نے ٹاس جیت کر زمبابوے کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔
زمبابوے 40.2 اوورز میں 205 رنز پر آل آؤٹ ہوئی اور پاکستان کو جیت کے لیے 206 رنز درکار تھے۔
پاکستان نے اب تک چھ وکٹوں کے نقصان پر 60 رنز بنا لیے تھے جس کے بعد بارش شروع ہوئی اور میچ منسوخ کر دیا ہے۔
ڈی ایل ایس میتھڈ کے تحت پاکستان 80 رنز پیچھے تھا، اور میچ منسوخ ہونے پر فتح زمبابوے کو تھما دی گئی۔
پاکستان کی جانب سے اوپنرعبداللہ شفیق نے 1، صائم ایوب نے 11، کامران غلام 17 اور سلمان آغا 4 رنز بنائے جبکہ عرفن خان 7 اور حسیب اللہ صفر سکور پر پولین لوٹ گئے۔
زمبابوے کے بلیسنگ مزاربانی، شون ولیمز اور سکندر رضا نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔
زمبابوے کی جانب سے سب سے زیادہ سکور 48 رچرڈ نگروا نے بنایا، سکندر رضا نے 39 رنز بنائے۔
جوائلارڈ گمبی 15، تیندونشانے 29، ڈوئن مائرز 8، کریگ اروائن 6، سین ولیمز 23، سکندر رضا 39، برائن بینیٹ 20، برینڈن ماووتا 1 رن بنائے جبکہ بلسینگ بغیر کوئی رن بنائے پولین لوٹ گئے۔
پاکستان کی جانب سے عامر جمال اور محمد حسنین نے ایک ایک کھلاڑٰی کو آؤٹ کیا، سلمان آغاز اور فیصل اکرم نے تین، تین بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور حارث رؤف ایک وکٹ لینے میں کامیاب رہے۔
یہ میچ حال ہی میں ہیڈ کوچ بننے والے عاقب جاوید کی پہلی اسائمنٹ ہے اور وہ کامیابی کے حوالے سے پرامید ہیں۔
ٹاس کے بعد ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ’آسٹریلیا سے اس کی سرزمین پر ون ڈے سیریز جیتنے کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں کا مورال بلند ہے۔‘
اس سیریز کے لیے سامنے آنے والی فہرست کے مطابق پاکستان کے تین اہم کھلاڑٰی ٹیم کا حصہ نہیں ہیں جن میں بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ شامل ہیں۔ ان کی جگہ نئے کھلاڑیوں کو موقع دیا گیا ہے۔
کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کی سیریز اب ماضی کا حصہ بن چکی ہے اور یہ سیریز آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کی تیاریوں کا حصہ ہے۔
پاکستان کی پلیئنگ الیون
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق آج کے میچ میں محمد رضوان (کپتان)، صائم ایوب، عبداللہ شفیق، حسیب اللہ خان، سلمان علی آغاز، محمد عرفان خان، عامر جمال، حارث رؤف، محمد حسنین اور فیصل اکرم کھیل رہے ہیں۔