اداکارہ اسکارلٹ نے ہندوستانی اداکار کو تھپڑ رسید کردیا
برطانوی ماڈل و اداکارہ اسکارلٹ ولسن نے تنگ کرنے پرہندوستانی اداکار کو تھپڑ رسید کر دیا۔ یہ واقعہ ایک بالی وڈ فلم کی شوٹنگ کے دوران پیش آیاجہاں ان کے ساتھی اداکاراوماکانت رائے نے مبینہ طور پر اسکارلٹ سے چھیڑ خانی کی تو اداکارہ کا پارہ چڑھ گیا اور انہوں نے اسے تھپڑ رسید کر دیا۔انہوں نے اداکاراوماکانت رائے کے خلاف ہندوستانی فلم فیڈریشن میں شکایت درج کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ اگراوماکانت نے برطانوی اداکارہ سے معافی نہ مانگی تو ان کا اداکاری لائسنس منسوخ کر دیا جائے گا۔