Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی معمر ’’کیکر‘‘کا ڈیرہ چھوڑنے کو تیار نہیں

جازان۔۔۔ایک سعودی شہری صبیا کمشنری میں مشلح اور ابو القعاید قریوں کو جوڑنے والی سڑک پر 10برس سے زیادہ عرصے سے کیکر کے درخت کے نیچے ڈیرہ ڈالے ہوئے ہے۔ وزارت محنت و سماجی فروغ کی جانب سے اسے رہائش فراہم کرنے کی مختلف پیشکشیں کی گئیں لیکن قبول کرنے پر آمادہ نہیں۔ وہ کہتا ہے کہ میں یہاں سے نکلنے والا نہیں۔ اہل خیر اسے چاول سمیت مختلف اشیاء پیش کرتے ہیں لیکن ان سے صرف پانی کا تحفہ قبول کرتا ہے اور دودھ پر انحصار کئے ہوئے ہے۔مشلح قریہ کے باشندوں کا کہنا ہے کہ یہ صاحب 10 برس سے یہاں الگ تھلگ پڑے ہوئے ہیں۔ اہل خیر نے انہیں مناسب رہائش فراہم کرنے کی بارہا کوششیں کیں لیکن وہ کیکر کے درخت کے نیچے اپنا ڈیرہ ختم کرنے پر آمادہ نہیں۔ بعض لوگوں نے شبہ ظاہر کیا کہ وہ ذہنی مریض ہے اسے ذہنی صحت کے اسپتال منتقل کردیا جائے۔ بوڑھے کا کہنا ہے کہ وہ سعودی ہے اور اس کا رشتہ دار اس سے ملنے کیلئے آتارہتا ہے۔

شیئر: