Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مانچسٹر : اولڈ ٹریفورڈ گراونڈ کے بولنگ اینڈ کا نام جیمز اینڈرسن رکھ دیا گیا

مانچسٹر:انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان گزشتہ روز شروع ہو نے والے چوتھے اور فیصلہ کن ٹیسٹ میچ سے قبل مانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ گراونڈ کے ایک بولنگ اینڈ کا نام جیمز اینڈرسن رکھ دیا گیا۔یہ اقدام فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن کی خدمات اور کارکردگی کے اعتراف کے طور پر کیا گیا۔ اینڈرسن اس وقت انگلینڈکے کامیاب ترین ٹیسٹ بولر ہیں اور ان کی وکٹوں کی تعداد 480ہو چکی ہے۔جیمز اینڈرسن نے لنکاشائر کلب انتظامیہ کے اس فیصلے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اس کا شکریہ ادا کیاہے ۔ جیمز اینڈرسن نے2002ءمیںاسی کاونٹی سے کرکٹ کیریئر کا آغاز کیا تھا۔انہوں نے کہا عام طور ایسا اقدام کسی کھلاڑی کی ریٹائر منٹ کے بعد کیا جاتا ہے لیکن مجھے کیریئر کے دوران ہی اس اعزاز سے نوازا گیا ہے جس پر فخر ہے اوراپنے ہی اینڈ سے بولنگ کرتے ہوئے کامیابی کے حصول کے بے چین ہوں۔

شیئر: