Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

33 برس میں نابینا افراد 3 گنا ہو جائیں گے

لندن.... بصارت کے مسائل سے متعلق ایک  تحقیق میں یہ انکشاف ہو ا ہے کہ نابینا افراد کی تعداد میں بڑے پیمانے پر اضافے کی وجہ آبادی اور انسانی عمر میں اضافہ ہے۔دنیا میں اس وقت نابینا افراد کی تعداد تقریباً 3 کروڑ 60 لاکھ ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ 2050 میں یہ تعداد تین گنا بڑھ کر 11 کر وڑ 50 لاکھ تک پہنچ جائے گی۔بصارت کے مسائل سے متعلق جاری ایک تازہ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ نابینا افراد کی تعداد میں بڑے پیمانے پر اضافے کی وجہ آبادی اور انسانی عمر میں اضافہ ہے۔اسی طرح ایسے افراد جن کی نظر درمیانی یا زیادہ کمزور ہے اور جسے عینک، یا کنٹیک لینسز یا آپریشن کے ذریعے درست نہیں کیا گیا ہے۔ان کی تعداد بھی اس مدت کے دوران 21 کروڑ 70 لاکھ سے بڑھ کر 58 کروڑ 80 لاکھ تک پہنچ جائے گی ان میں سے زیادہ تر لوگوں کا تعلق افریقہ اور ایشیائی ملکوں سے ہوگا جہاں غربت کی فراوانی اور تعلیم کی کمی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حقیقت یہ ہے کہ آبادی کے مقابلے میں بینائی سے محروم افراد کی تعداد میں کمی ہو رہی ہے۔ سن 1990 میں یہ تعداد 0.75 فی صد تھی جو 2015 میں گھٹ کر 0.48 رہ گئی۔اسی طرح نظر کی درمیانی پیمانے سے زیادہ درجے کی خرابی کا تناسب بھی کم ہوا ہے۔ 1990 سے 2015 کی مدت کے دوران یہ شرح 3.83 سے کم ہو کر 2.9 ہو گئی ہے۔اس مطالعے کے شریک مصنف روپرٹ بورنی نے، جن کا تعلق اینگلا رسکن یونیورسٹی سے ہے۔

شیئر: