غیر قانونی اسلحہ کیس، سلمان خان عدالت میں پیش
بالی وڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان ان دنوں عدالت کی پیشیوں میں مصروف ہیں۔غیرقانونی اسلحہ کیس میں جودھپور شہر کی عدالت میں پیشی کے بعدان کی ضمانت منظور کرلی گئی ہے۔ سلمان خان نے اپنی ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران 1998 میں جودھپور شہر میں کالے ہرن کا غیرقانونی شکار کیاتھا جس پران کے خلاف کیس فائل کردیا گیا تاہم آج اس کیس کی سنوائی کے دوران سلمان خان کو20 ہزار روپے کے مچلکے کے عوض ضمانت دے دی گئی۔ان کی اگلی پیشی5 اکتوبرکو ہوگی۔ واضح رہے کہ سلمان خان اس سے قبل 2002 کے”ہٹ اینڈ رن“ کیس میں بھی عدالت کے چکر کاٹ چکے ہیں۔