لیڈز: انگلش کاونٹی چیمپیئن شپ ڈویژن ون میں پاکستانی پیسر محمد عامر نے ایسکس کی جانب سے یارکشائر کے خلاف تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی پوزیشن مستحکم کر دی۔پیسر کی شاندار بولنگ کی بدولت پہلی اننگز میں یارکشائر کی پوری ٹیم 113 رنز پر ڈھیر ہو گئی، ایڈم لیتھ 68 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، 3 بیٹسمین بغیر کوئی رن بنائے آوٹ ہوئے، صرف 2 بلے باز ہی ڈبل فیگرز میں داخل ہو سکے۔محمد عامر نے 11.2 اوورز میں 18 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو میدان سے باہر کردیا، جیمی پورٹر نے 3 جبکہ روی بوپارا نے 2 وکٹیں حاصل کیں، ایسکس نے جوابی اننگز میں 4 وکٹ پر 99 رنز بنا لئے ہیں۔