Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

افغانستان میں گاؤں پر حملہ، مرنیوالے 50ہوگئے

کابل ....شمالی افغانستان کے گائوں میں مسلح افراد کے حملے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 50ہوگئی۔ ان میں خواتین اور بچے شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق صوبہ سرپل کے گائوں میں جنگجوئوں نے پولیس کی سیکیورٹی فورس پر حملہ کیا جس کے بعد حملہ آور گائوں میں داخل ہوئے اور عام شہریوں کا قتل عام شروع کردیا۔ صوبائی گورنر کے ترجمان نے بتایا کہ حملہ آوروں نے عورتوں اور بچوںسمیت عام شہریوں کو نشانہ بنایا اور گھروں کو آگ لگادی۔ طالبان نے حملے میں عام شہریوں کے ہلاک ہونے کی تردید کی اور دعویٰ کیا کہ 28 سیکیورٹی اہلکارمارے گئے۔ افغان صدر اشرف غنی اور چیف ایگزیکٹیو عبداللہ عبداللہ نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے جنگی جرم قرار دیا ۔ افغان رہنما نے کہا کہ شہریوں کو ہلاک کرنا پاگل پن اور وحشیانہ کام ہے۔

شیئر: