Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پوری قوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے ،شاہد خاقان

  اسلام آباد...وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان کی حکومت اور پوری قوم کشمیری عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔ حق خودارادیت کے حصول کے لئے جائز جدوجہد کی اخلاقی، سیاسی و سفارتی حمایت جاری رکھی جائے گی۔وہ پیر کو آزاد کشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر سے گفتگو کررہے تھے۔ ایوان وزیراعظم کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے کشمیر ی عوام کی اپنے حق خودارادیت کے لئے جائز جدوجہد کے لئے پاکستان کی اخلاقی، سیاسی و سفارتی حمایت کا اعادہ کیا۔دریں اثناءوزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقاننے کہا کہ حکومت گلگت بلتستان کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لئے پر عزم ہے۔ اس ضمن میں ہر ممکنہ معاونت جاری رکھے گی ۔وزیراعظم نے گلگت میں ایل پی جی ایئرمکس پلانٹ کے قیام کی یقین دہانی کرائی جس سے 10ہزار صارفین کو فائدہ پہنچے گا ۔جنگلات کی لکڑی کے استعمال میں نمایاں کمی آئے گی ۔ وزیر اعظم سے پارلیمانی امور کے وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد نے بھی ملاقات کی۔

 

شیئر: