جدہ: سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں پیر(7اگست) کوجزوی چاند گرہن ہوا جس کا دورانیہ ایک گھنٹہ 56منٹ تھا۔ فلکیات کے ماہر ماجد ابوزہرہ نے بتایا کہ سعودی عرب میں 4سال بعد چاند گرہن ہوا ہےجو شام 8بجکر22منٹ پرشروع ہوا اور 10بجکر 18تڪ رہا۔ گرہن کا عروج 9بجکر21پر دیکھا گیا جب چاند کا 25فیصد حصہ زمین کے سایہ میں آگیا۔ فلکی علوم کے ماہر اور فلکی مظاہرسے دلچسپی لینے والے ہزاروں شہریوں اور تارکین نے چشم برہنہ سے چاند گرہن کا مشاہدہ کیا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ مکمل چاند گرہن 27جولائی 2018کو ہوگاجو سعودی عرب سمیت مختلف ممالک دیکھا جاسکےگا۔