لندن : جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کا دورہ انگلینڈ ناکامیوں کی نئی داستان کے ساتھ گزشتہ روز اختتام کو پہنچ گا۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم چیمپیئنز ٹرافی سے پہلے انگلینڈ پہنچی تھی ۔ اس دورے کے دوران اسے تینوں فارمیٹس میں ناکامیوں سے دوچار ہو نا پڑاجبکہ چیمیئنز ٹرافی سے قبل از وقت اخراج بھی اس کے حصے میں آیا حالانکہ یہ ان ٹیموں میں سے ایک تھی جنہیں فیورٹ قرار دیا جارہا تھا۔ 20سال میں پہلی مرتبہ اسے انگلینڈ میں ٹیسٹ سیریز سے ہاتھ دھونا پڑے اور میزبان ٹیم نے3-1سے فتح سمیٹی۔ 1960کے بعد پہلی جنوبی افریقہ یہاں مسلسل تین میچوں میں شکست سے دوچار ہوا۔اسی طرح جنوبی افریقہ کو گزشتہ2 سال کے دوران دوسری مرتبہ بیرون ملک ٹیسٹ سیریز میں ناکامی سے دوچار ہونا پڑا۔اس سے قبل یہ 9سال بیرون ملک سیریز نہیں ہاری تھی۔