Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گاڑی خریدنے اور کرائے پر لینے کی شرط؟

ریاض ....سعودی محکمہ پاسپورٹ نے اعلان کیا ہے کہ گاڑی خریدنے یا کرائے پر حاصل کرنے کیلئے ”ابشر“ سسٹم میں اکاﺅنٹ کھولنا ضروری ہوگا۔ اسکے بغیر سعودی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو گاڑی خریدنے یا کرائے پر حاصل کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ گاڑی خریدنے یا کرائے پر حاصل کرنے والے کی شناخت کیلئے موبائل نمبر کو ریکارڈ کا حصہ بنایا جائیگا تاکہ آن لائن لین دین اور ریکارڈکا تحفظ یقینی رہے۔ محکمہ پاسپورٹ نے توجہ دلائی کہ جوسعودی شہری اور مقیم غیر ملکی ابشر سسٹم میں اپنا اکاﺅنٹ نہیں کھلوائے گاتو اسے گاڑی خریدنے یا کرائے پر حاصل کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ محکمہ نے تمام سعودی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ پہلی فرصت میں ابشر میں اندراج کرالیں اور آن لائن نجی اکاﺅنٹ کو موثر کرالیں۔ اسکے بغیر بات نہیں بنے گی۔
 
 

شیئر: