Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ضیوف الرحمن کے سجدہ شکر کی وڈیو کلپ وائرل

مدینہ منورہ.... مدینہ منورہ پہنچنے والے ضیوف الرحمن کے سجدہ شکر کی وڈیو کلپ وائرل ہوگئی۔ افریقی ممالک سے آنے والے عازمین مدینہ منورہ کے امیر محمد بن عبدالعزیزانٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچتے ہی خوشی کے مارے سجدے میں گر گئے۔ فریضہ حج کی سعادت عطا کرنے اور مسجد نبوی شریف کی زیارت کا خواب پورا ہونے پر رب العالمین کے حضور سجدہ ریز ہوگئے۔ انہو ںنے شاندار خدمات اور بہترین سہولتوں پر سعودی عرب ، اسکی قیادت اور عوام کیلئے بھی ممنونیت کا اظہار کیا۔

شیئر: