Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کریم اور اوبر کی طرح ”دیدی“ بھی مملکت میں

ریاض ..... اوبر اور کریم کے شانہ بشانہ اب چینی کمپنی ”دیدی“ بھی سعودی ٹیکسی مارکیٹ کا حصہ بنے گی۔ چینی کمپنی دیدی شوکنگ نے اعلان کیا ہے کہ وہ بعض یورپی ممالک میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد سعودی عرب میں کریم کمپنی کے ساتھ اسٹراٹیجک شراکت قائم کریگی۔ یہاں سے وہ مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کا رخ کریگی۔ بلومبرگ نیوز نیٹ ورک کا کہناہے کہ دیدی کمپنی کی ٹیکسیاں اوبر اور کریم جیسی ایپلی کیشن ہی استعمال کرینگی۔ ایک اطلاع یہ ہے کہ دیدی سعودی عرب کے بعد پاکستان ، ترکی اور شمالی افریقہ میں بھی اپنا کاروبار شروع کریگی۔

شیئر: