اسلام آباد... وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی نئی کابینہ کے مزید4 وزراءنے حلف اٹھا لیا۔2 وفاقی وزراءاور 2 وزرائے مملکت شامل ہیں کابینہ کے ارکان کی تعداد 47 ہوگئی۔ایوان صدر میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ صدر ممنون نے نئے وزراءسے حلف لیا۔ اس موقع پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی بھی موجود تھے۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز اور ممتاز احمد تاررڑ نے وفاقی وزرا جبکہ ایاز شاہ شیرازی اور دوستین خان ڈومکی نے وزرائے مملکت کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔