Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صنعاء ایئرپورٹ کا انتظام اقوام متحدہ کرے، المالکی

ریاض .... یمن میں آئینی حکومت کی بحالی کیلئے قائم عرب اتحاد افواج کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ تجارتی پروازوںکیلئے صنعاءایئرپورٹ کے انتظامات اپنے ہاتھ میں لے لے۔ المالکی نے اپنے مطالبے کا جواز ثابت کرنے کیلئے واضح کیا کہ اتحادی افواج کی قیادت نے یمن میں حوثیوںکےخلاف فوجی آپریشن شروع کرنے کے بعد سے لیکر اب تک اپنے جملہ وسائل ، تجارتی پروازوں ، امدادی پروازوں اور مسافروں کو لانے لیجانے والی پروازوں کو صنعاء، عدن، حدیدہ، سیﺅن المکلاءاور سوقطرة ہوائی اڈوں تک پہنچانے کے انتظامات یقینی بنانے کیلئے وقف کررکھے ہیں۔ بیشہ ریجنل ایئرپورٹ کو فضائی نقل و حمل منظم کرنے کیلئے مختص کررکھا ہے۔ صنعاءایئرپورٹ کو صرف امدادی پروازوںکیلئے مختص کرنے اور دیگر پروازوںکیلئے بند کرنے کا فیصلہ تجارتی اورمسافرجہازوں کی سلامتی کی خاطر کیا گیا تھا۔ حوثی باغی اسلحہ کی اسمگلنگ کیلئے تجارتی اور مسافر طیارے استعمال کررہے تھے اور اس سلسلے میں احتیاطی تدابیر کا کوئی اہتمام نہیں تھا۔

شیئر: