نئی دہلی۔۔۔۔ کراس ووٹ ڈالنے کے الزام اورکانگریس سے مستعفی ہونے والے 14ممبران اسمبلی کو پارٹی سے نکال دیئے جانے کے بعد اب تمام14ارکان اسمبلی گجرات میں بی جے پی میں شامل ہونگے۔ گجرات کانگریس کے اِن باغی رہنمائوں اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی صدر امیت شاہ کے درمیان گزشتہ روز ملاقات ہوئی تھی ۔ اس میں امیت شاہ نے تمام 14باغیکانگریسی لیڈروں سے وعدہ کیا کہ جلد ہی انہیں بی جے پی میں شامل کرلیا جائیگا۔ کانگریس سے نکالے گئے ممبر اسمبلی اور شنگر سنگھ واگھیلا کے بیٹے مہندر سنگھ واگھیلا کا کہنا ہے کہ وہ جلد ہی بی جے پی میں شمولیت اختیار کرلیں گے۔ ان کے ہمراہ دیگر 12کانگریسی ارکان بھی رہیں گے۔ واضح ہو کہ ان تمام ممبران اسمبلی نے کانگریس کے راجیہ سبھا کے امیدوار احمد پٹیل کو شکست دینے کیلئے کراس ووٹنگ کی تھی ۔ گجرات راجیہ سبھا الیکشن میں پارٹی وہپ نہ ماننے والے 8قانون سازوں کے خلاف کانگریس نے کارروائی کی اور 8ایم ایل ایز کو پارٹی سے 6سال تک کیلئے برخواست کردیا ہے۔