انڈین کامیڈین کپل شرما نے اپنی فلم” فرنگی “کو رواں سال 10 نومبر کو ریلیز کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کپل شرما کی فلم فرنگی کا شائقین کو بے صبری سے انتظار ہے۔راجیو ڈھنگرا کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں کپل شرما ایک عام لڑکے کا کردار ادا کر رہے ہیں جسے ایک لڑکی سے محبت ہو جاتی ہے۔ مونیکا گل اس فلم میں ہیروئن جبکہ اشیتا دتہ بھی ایک اہم کردار میں نظر آئیں گی۔ خیال رہے کہ فرنگی کپل شرما کی دوسری فلم ہے۔ اس سے قبل انہوں نے عباس مستان کی ڈائریکشن میں بننے والی فلم” کس کس کو پیار کروں “کے ذریعے بالی وڈ میں قدم رکھا تھا۔
متعلقہ خبریں
-
10 اگست ، 2017
-
10 اگست ، 2017
-
08 اگست ، 2017