سارے اشارے مثبت ، سودوں میں 21فیصد حجم میں 25فیصد،کاروباری مالیت میں 15فیصد اضافہ
جدہ (غیاث الدین ) گزشتہ ہفتے سعودی اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھا گیا ۔ تداول آل شیئر انڈیکس 79.08 پوائنٹس اضافے کے بعد 7164.64پوائنٹس پر اختتام پذیر ہوا ۔3 ہفتوں سے جاری مندی کا رجحان ختم ہو گیا ۔سارے اشاریے مثبت زون پر بند ہوئے ۔ پرائس انڈیکس میں 1.12فیصد اضافہ ، سودوں اور حجم میں بالترتیب 21فیصد اور 25فیصد کا اضافہ نوٹ کیا گیا ۔ کاروباری مالیت 14فیصد اضافے کے بعد 15ارب ریال تک پہنچ گئی ۔ قیمتیں بڑھنے سے سرمایہ کاروں کو 15ارب ریال کا فائدہ ہوا ۔ انرجی سیکٹر میں سب سے زیادہ فائدہ پٹرو رابغ کو ہوا جس کی قیمت 7.99فیصد اضافے کے بعد 12.84ریال تک چلی گئی۔میٹر یلسز سیکنڈ میں سب سے زیادہ فائدہ ناما کیمیکلز کو ہوا جس کی قیمت 17.24فیصد فروغ کے بعد 17.34ریال پر بند ہوئی ۔ کیپٹیل گزز سیکٹر میں سب سے زیادہ پذیرائی امانتیت کو ملی جس کی قیمت26.27فیصد اضافے کے بعد 6.73ریال پر بند ہوئی ۔ کمرشل اینڈ پروفیشنل سیکٹر میں سعودی پرنٹنگ اینڈ پیکیجنگ کو فوقیت ملی جس کی قیمت 24.93فیصد اضافے کے بعد 23ریال تک پہنچ گئی ۔ میڈیا سیکٹر میں تہامہ ہولڈنگ کو فوقیت حاصل رہی جس کی قیمت 26.21فیصد کے گرانقدر اضافے کے بعد 51.14ریال پر اختتام پذیر ہوئی ۔ نقصان کے لحاظ سے میڈ گلف انشورنس ٹاپ پر رہی جس کی قیمت 7.79فیصد کمی کے بعد 15.26ریال پر بند ہوئی ۔