رائل کمیشن برائے ریاض کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے ’ریاض تخلیقی محلے‘ کے آغاز کا اعلان کیا۔ اس اقدام کا مقصد دارالحکومت ریاض کو تخلیقی میدان میں نمایاں اور عالمی سطح پر میڈیا کے مرکز کے طور پر پیش کرنا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق رائل کمیشن برائے ریاض کے سی ای او انجینئر ابراہیم السلطان نے کمیشن کے منصوبوں کی حمایت پر خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد و وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کا شکریہ ادا کیا۔
مزید پڑھیں
-
ریاض کے تاریخی مقامات، جہاں سیاح کِھنچے چلے آتے ہیںNode ID: 561371
سی ای او نے اس حوالے سے مزید کہا تخلیقی محلے کو دارالحکومت کی ثقافت، تخیلیقی صلاحیت کو ابھارنے اور اقتصادی امور کو مزید وسعت دینے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے جس کے ذریعے مواد کی تخلیق اور اختراع کو تقویت دینے کے لیے انتہائی اہم ثابت ہوگا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ اقدام نہ صرف تخلیقی صنعت کو فروغ دینے کے لیے مثالی مقام ہوگا بلکہ عالمی سطح پر ہنرمندوں کے لیے مملکت میں تخلیقی معیشت سے جڑنے کے لیے ایک گیٹ ویے کا بھی کام کرے گا۔