Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لالی وڈ کا بیڑا غرق ہو چکا، یامین ملک

 حکومت کیبل پر ہندوستانی فلمیں اور ڈرامے دکھانے پر پابندی عائد کرے 
ٹی وی پروڈیوسر یامین ملک نے کہا ہے کہ ہندوستانی فلموں اور ٹی وی ڈراموں نے مقامی ٹی وی اورفلم انڈسٹری کو بے حد نقصان پہنچایا ہے جو بڑی تشویش کی بات ہے ۔ حکومت وقت کو چاہئے کہ وہ فوری طو رپر پاکستان میں کیبل نشریات کے ذریعے ہندوستانی فلمیں اور ڈرامے دکھانے پر پابندی عائدکرے ۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ بد قسمتی سے لالی وڈفلم انڈسٹری کاپہلے ہی بیڑا غرق ہو چکا ہے۔ اب اگر ہندوستانی ڈراموں کی نمائش نہ روکی گئی تو ٹی وی انڈسٹری میں سرمایہ کاری کرنے والے لوگوں کوبہت زیادہ نقصان کا اندیشہ ہوگا۔ ڈراموں کے زوال کی وجہ سے سرمایہ کاروں نے ہاتھ روک لیا ہے اوروہ دوسرا کاروبار کرنے پر مجبور ہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں یامین ملک نے کہا کہ میں نے ہمیشہ نئے ٹیلنٹ کو پروموٹ کیا ہے تاکہ اسے ضائع ہونے سے بچایا جا سکے۔
 
 
 
 
 
 

شیئر: