Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گورکھپور سانحہ--بچوں کو بچانے کیلئے مسلمان ڈاکٹر کی کوشش

گورکھپور۔۔۔۔گزشتہ دنوں جہاں گورکھپور کے بی آر ڈی میڈیکل کالج میں آکسیجن کی کمی سے بچے تڑپ تڑپ کر مررہے تھے وہیں ایک ڈاکٹر کچھ بچوں کیلئے فرشتہ بن کر سامنے آیا۔ انسیپفلائٹس وارڈ کے انچارج اور امراضِ اطفال کے ماہر ڈاکٹر کفیل احمد کی سوشل میڈیا پر پذیرائی ہورہی ہے ۔ واضح ہوکہ جمعرات کو تقریباً 2بجے انہیں اسپتال میں آکسیجن کی کمی کی اطلاع ملی ، اطلاع ملتے ہی ڈاکٹر کفیل سمجھ گئے کہ حالات خطرناک ہوسکتے ہیں۔ فوراً اپنے دوست ڈاکٹر کے پاس پہنچے اور آکسیجن کے 3سلنڈر اپنی گاڑی میں رکھ کر رات 3بجے بی آر ڈی اسپتال پہنچے ۔ 3سلنڈر سے شعبہ اطفال میں قریب 15آکسیجن سپلائی ہوسکی ۔ رات بھر کسی طرح سے کام چل سکا تاہم ایک بارپھر صورتحال مزید خراب ہوگئی۔ ڈاکٹر نے شہر کے گیس سپلائر سے فون پر بات کی۔بڑے افسران کو بھی فون کیا مگر کسی نے فون نہیں اٹھایا۔ ڈاکٹر کفیل ایک بار پھر اپنے ڈاکٹردوستوں کے پاس مدد کیلئے پہنچے اور تقریباً ایک درجن آکسیجن سلنڈر کا انتظام کیا۔ اس درمیان انہوں نے شہر کے قریب 6آکسیجن سپلائروں کو فون کیا ۔ سب نے نقدی ادائیگی کی بات کہی ۔ اس پر کفیل احمد نے بغیرتاخیر کئے اپنے ملازم کو اے ٹی ایم کارڈ دیا اور پیسے نکال کر آکسیجن سلنڈر لانے کو کہا۔ اس دوران ڈاکٹر نے ایمبوپمپ سے بچوں کو بچانے کی کوشش بھی کی۔

شیئر: