اسلام آباد... چین کے نائب وزیراعظم وانگ یانگ 2 روزہ سرکاری دورے پر اتوار کواسلام آباد پہنچ گئے۔ چینی صدر شی جن پنگ کی ہدایت پر جذبہ خیرسگالی کے طور پر پاکستان کا دورہ کررہے ہیں۔ چینی نائب وزیرا14 اگست کو یوم آزادی کی تقریبات میں خصوصی شرکت کریں گے۔صدر ممنون اور وزیراعظم شاہد خاقان سے ملاقات بھی کریں گے۔ چینی نائب وزیراعظم اپنے دورے کے دوران سی پیک کے تحت منصوبوں کی افتتاحی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔ کئی معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر بھی دستخط ہوں گے۔ترجمان دفتر خارجہ کے جاری بیان میں کہا گیا کہ چینی نائب وزیراعظم کا دورہ پاکستان دونوں ممالک کے مضبوط تعلقات کا عکاس ہے۔