Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آن لائن مارکیٹ کیلئے ڈرائیور کے بغیر چلنے والی وین

لندن۔۔۔۔برطانیہ میں ایک ایسی وین تیار کی گئی ہے جو بغیر ڈرائیور کے چلتی ہے جس کا افتتاح 2019ء میں کیا جائیگا۔ اس وین کے ذریعے سامان کی ڈلیوری ممکن ہوسکے گی۔’’الیکٹرانک کارگو پوڈ‘‘ میں مختلف سنسرز لگے ہوئے ہیں اور اس میں روبوٹ ہی سارا کام کیا کریگا۔یوں ڈرائیور ماضی کا حصہ بن جائیگا۔لندن کے گرین وچ کے علاقے میں اس کا باقاعدہ تجربہ کیا گیا ۔ آن لائن سپر مارکیٹ کے حکام کو امید ہے کہ اسکے نتیجے میں انہیں اپنے صارفین تک اشیاء پہنچانے میں انتہائی سہولت ہوجائیگی۔تجارتی بنیاد پر ایسی وین 2019ء میں کام شروع کرینگی۔ان وینز کے ذریعے گھروں کا سازو سامان صارف تک پہنچایا جائیگا ۔ان میں سبزیاں اور گھر میں استعمال ہونیوالی دیگر اشیاء بھی شامل ہیں۔

شیئر: