Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سماجوادی پارٹی سے 26مسلمان لیڈروں نے اجتماعی استعفیٰ دیدیا

لکھنؤ- - - - خاندانی اختلاف سے دوچار سماجوادی پارٹی مزید پریشانیوں میں گھرتی نظر آرہی ہے۔ 26 مسلمان لیڈروں نے ایس پی سے اجتماعی استعفیٰ دے کر پارٹی اور اکھلیش یادو کی مشکلیں بڑھا دی ہیں۔ اطلاع کے مطابق یوم اگست انقلاب اور مجاہد آزادی راجبلی یادو کی 18 ویں برسی پر اترپردیش کے فیض آباد میں تکمیل کو پہنچنے والی سماج وادی پارٹی کی ’’ملک بچاؤ-ملک بناؤ‘‘ ریلی کے ختم ہوتے ہی مسلم سماج کے ناراض 26 لیڈروں نے اجتماعی استعفیٰ دیکر سماج وادی پارٹی کی مشکلیں بڑھا دی ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ سماج وادی لیڈر اور سابق ممبر اسمبلی آنند سین نے منتظمین پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ آنجہانی راجبلی یادو کے قریبی ساتھی مترسین یادو کو فراموش کردینا انتہائی سنگین معاملہ ہے۔

شیئر: