Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عسیر میں بدھ سے بارش کا امکان

ریاض .... محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ بدھ سے 6دن تک عسیر ریجن سمیت7علاقوں میں بارش کا موسم رہیگا۔42.3ملی میٹر سے زیادہ بارش کا امکان ہے۔ ممکن ہے 58.5ملی میٹر تک بارش کا سلسلہ پہنچ جائے۔ بدھ، جمعرات او رجمعہ کو زبردست بارش ہوگی۔ سیر و سیاحت کیلئے باہر نکلنا درست نہیں رہیگا جبکہ ہفتے اور اتوار کو بارش کی شدت میں کمی پیدا ہوجائیگی۔
 

شیئر: