Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسلام آباد میں ایئر شو، فضا میں آزادی کے رنگ

اسلام آباد.. یوم آزادی پرپاک فضائیہ کے ائیرشو میں ترکی اورسعود ی عرب کی فضائیہ نے بھی شاندار مہارت کا مظاہرہ کیا۔ اسلام آباد کے ایف 9 پارک میں پیرکو ہونے وا لے ا ئیرشو میں صدر ممنون ، وزیردفاع خرم دستگیر اور ائیرچیف مارشل سہیل امان سمیت سفارتکار، اعلیٰ سول اورعسکری حکام بھی شریک ہوئے۔پاک فضائیہ کے میراج طیاروں نے فضا میں آزادی کے رنگ بکھیرے۔آرمی ایوی ایشن کے دستے نے بھی شرکت کی۔ فضائی مظاہرے میں ایف16، جے ایف 17 اور دیگر طیاروں نے بھی حصہ لیا۔ ترک فضائیہ کے ایف 16 طیاروں نے شاندار فضائی کرتب دکھا ئے ۔ سعودی ہاکس نے بھی فضائی مہارت سے عوام کے دل جیت لئے۔

 

شیئر: