اقوام متحدہ ۔۔۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کینیا میں جاری سیاسی بحران کو قانونی اور منصفانہ طریقوں سے حل کیے جانے پر زور دیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوںنے حکومت کینیا کے مخالفین سے اپیل کی کہ وہ صدارتی انتخاب کے بارے میں پیدا ہونے والے تنازعے کو حل کرنے کے لئے قانونی راستہ اختیار کریں۔انہوں نے کہا کہ کینیا کے سیاستدانوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ سیاسی کشیدگی کو قانونی راستوں سے ختم کرنے کی کوشش کریں اور اپنے حامیوں کو تشدد سے گریز کرنے کا واضح پیغام دیں۔رواں ہفتے کینیا میں صدارتی انتخاب کے معاملے پر ہونے والے سیاسی تنازعے میں اب تک24 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں ۔صدارتی انتخاب میں اپوزیشن نے شکست تسلیم نہیں کی اور احتجاج شروع کردیا۔یو بیورو کینانا دوسری مدت کیلئے صدر منتخب ہوئے تھے۔