Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ووٹ کے تقدس کا احترام سب سے کرائینگے، نواز شریف

لاہور... سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان جمہوریت اور ووٹ کی طاقت سے وجود میں آیا۔ قانون اور جمہوریت کو نظرانداز کر کے نظریہ ضرورت ایجاد کیا۔ پاکستان ٹوٹ گیا لیکن سبق نہ سیکھا۔ ووٹ کے تقدس کا احترام سب سے کرائیں گے۔یوم آزادی پر مزار اقبال پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج کے دن یہ طے کرنا ہوگا کہ ہر صورت ووٹ کے تقدس کو برقرار رکھیں گے۔اس ملک کو قائدِاعظم اور علامہ اقبال کا پاکستان بنانا ہے۔ پاکستان کی سرزمین چند لوگوں کی نہیں بلکہ 20 کروڑ عوام کی ملکیت ہے۔ پانامہ کیس کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اس معاملے سے بہت بڑا سیٹ بیک ہوا ہے۔ ملکی معیشت پر اس کا اثر پڑا۔ عوام کے روزگار بھی متاثر ہوئے۔اب عوام کو ڈلیور کرنے کیلئے آئینی ترامیم کریں گے۔انہوں نے کہاکہ دادا کے زمانے کے کیسز کو آج پوتا بھگت رہا ہے لیکن کیسز کا فیصلہ نہیں ہو رہا۔ پاکستان بنانے کا مقصد یہ نہیں تھا کہ یہاں کسی کو انصاف نہ مل سکے۔ 

 

شیئر: