منامہ۔۔۔۔بحرین کے وزیر اطلاعات علی الرمیحی نے کہا ہے کہ قطری میڈیا مسئلے کا حصہ ہے نہ کہ انسداد دہشتگردی کے علمبردار ممالک کے ساتھ بحران کے حل کا حصہ۔ الرمیحی نے ٹی وی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ قطری عوام الجزیرہ چینل سے مشکلات سے دوچار ہیں ۔ یہ چینل قطری عوام کے مسائل کو چھوڑ کر دنیا بھر کے مسائل میں دلچسپی لیتا ہے۔ قطر کے ساتھ بحران کا آغاز بائیکاٹ سے نہیں بلکہ اس سے پہلے سے ہے۔