Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایسا صرف آسٹریلیا میں ہوتا ہے

سڈنی۔۔۔۔ایسا صرف آسٹریلیا میں ہوتا ہے!جہاں کے شمالی علاقے میں سیلاب سے بھری سڑک پر کاروالے کو مگر مچھ سے راستہ مانگنے کیلئے بھی ہارن بجانے پڑے۔ بارش کے باعث کئی شہر سیلاب سے متاثر ہیں اور ایسی ہی ایک سڑ ک پر لال رنگ کی کار جارہی تھی کہ اچانک ایک بڑا مگرمچھ سامنے آگیا۔ کار والے کو کچھ اور تو نہ سوجھا لیکن اس نے زوردار طریقے سے ہارن بجانا شروع کردیا۔ مگرمچھ بڑے مزے سے سیلابی پانی میں تیر رہا تھا۔جب اس نے ہارن کی آواز سنی تو اچانک راستے سے ہٹ گیا اور یوں کار تیزی سے آگے نکل گئی۔ قریبی ایک کار والے نے اس سارے واقعہ کی وڈیو سوشل میڈیا پر ڈال دی ۔ اس نے ریمارکس پاس کئے کہ’’ ایسا صرف آسٹریلیا میں ہی ہوتا ہے‘‘۔

شیئر: