Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمر اکمل کا ہیڈکوچ پرگالیاں دینے کا الزام، مکی آرتھر کی تردید

لاہور: پاکستانی کرکٹر عمر اکمل نے قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر پر الزام لگایا ہے انہوں نے مجھے گالیاں دیں، غلیظ زبان استعمال کی جبکہ انضمام الحق اور دیگر سینیئرکھلاڑیوں کے سامنے مجھے برا بھلا کہا لیکن چیف سلیکٹر انغمام الحق سمیت کسی نے انھیں نہیں روکا۔ عمر اکمل کا کہنا تھا کہ مجھے مکی آرتھر نے کہا کہ تم اکیڈمی میں کیوں آئے؟ یہاں سے چلے جاواور جا کر ابھی کلب کرکٹ کھیلو۔عمر اکمل کا کہنا تھا کہ مجھے سمجھ نہیں آ رہی، کوچنگ اسٹاف ایسا کیوں کر رہے ہیں؟ اس طرح گالیاں نہیں دینی چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ میں کرکٹ بورڈ کیخلاف بات نہیں کر رہا بلکہ کوچنگ اسٹاف جو کچھ کر رہا ہے وہ بتانا چاہتا ہوں۔ چیئرمین کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی سے میری درخواست ہے کہ وہ اس صورتحال کا نوٹس لیں۔ دوسری جانب عمر اکمل کے الزامات پر ہیڈ کوچ مکی آرتھر کا بیان بھی سامنے آگیا ہے جس میں انہوں نے گالیاں دینے کی تردید کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے عمر اکمل کو کوئی گالی نہیں دی، قومی کھلاڑی نے گرانٹ فلاور سے مدد مانگی تو میں نے عمر اکمل سے کہا کہ پہلے کلب کرکٹ کھیلو، بعد میں اکیڈمی آنے کاخیا ل کرنا۔

شیئر: