Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مومنہ مستحسن علی ظفر کے بھائی کی دلہن بنیں گی

 
دانیال اور مومنہ کے قریبی حلقوں نے تردید یا تصدیق نہیں کی
کوک اسٹوڈیو سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی مومنہ مستحسن نے بھی گھر بسانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ان کے دولہا کا نام سن کر مداح ہکا بکا رہ گئے۔ کسی کو یقین نہیں آ رہا کہ مومنہ واقعی اس پاکستانی کے ساتھ شادی کرنے والی ہیں۔ذرائع کے مطابق مومنہ مستحسن اور علی ظفر کے بھائی دانیال ظفر جلد ہی شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔ دونوں اس وقت کوک اسٹوڈیو کے 10ویں سیزن میں اکٹھے کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ گانے میں دونوں کے درمیان نظر آنے والی ”کیمسٹری“ نے بھی بہت کچھ واضح کیا ہے۔ دونوں نہ صرف کوک اسٹوڈیو میں پرفارم کر رہے ہیں بلکہ دونوں ہر جگہ اکٹھے آتے جاتے ہیں ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں شادی کیلئے بالکل سنجیدہ ہیں اور دونوں کے خاندانوں کی رضامندی سے محرم الحرام کے بعد شادی ہوجائے گی۔اگرچہ مومنہ یا دانیال یا پھر ان کے قریبی حلقوںکی جانب سے اس معاملے کی تصدیق نہیں کی گئی لیکن سامنے آنے والی ان خبروں کی تردید بھی نہیں کی گئی۔ مداحوں کا خیال ہے کہ اب دونوں کی جانب سے شادی کا اعلان ہی سننے کو ملے گا۔
 
 
 
 
 

شیئر: