Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فحص دوری میں2افراد کے کچلنے پرکیا ہوا؟

جدہ ... یہاں” فحص دوری“ کے ملازم نے غلطی سے 2افراد کو کچل دیا۔ ان میں سے ایک کی حالت انتہائی نازک ہے۔ متاثرہ کار کے مالک نے عکاظ اخبار کو بتایا کہ اس نے اپنی گاڑی کمپیوٹر کرانے کیلئے فحص دوری اسٹیشن کے حوالے کردی تھی۔ اسکے کارکن نے غلطی سے ایکسیلیٹر دبا دیا جس سے گاڑی فٹ پاتھ پرچڑھ گئی اور وہاں موجود 2افراد کو روند ڈالا۔ ان میں سے ایک کی حالت نازک ہے۔ گاڑی کو پہنچنے والے نقصان کا اندازہ 30ہزار ریال کے لگ بھگ ہے۔ دوسری جانب محکمہ ٹریفک کے قائم مقام ڈائریکٹر بریگیڈیئر محمد العتیبی نے سعودی شہری سے کہا ہے کہ وہ فحص دوری اسٹیشن سے گاڑی ٹھیک کرانے کا مطالبہ کرے یا قصور وار ملازم کو حوالات کے حوالے کرے۔ محکمہ ٹریفک اس سلسلے میں متاثرہ کار کے مالک کا ساتھ دیگا۔
 

شیئر: