عدن .... سعودی عرب نے اعلان کیا ہے کہ یمن کی 3بندرگاہوں عدن، المکلا اور المخا کو 4کرینیں فراہم کی جائیں گی۔ انکی مدد سے یمن پہنچایا جانا والا انسانی امداد کا سامان اتارنے چڑھانے میں سہولت ملے گی۔ اقوام متحدہ میں متعین سعودی سفارتی مشن نے اعلامیہ جاری کرکے بتایا کہ یمن کی 3بندرگاہوں پر 4کرینیں نصب کرائی جائیں گی۔ الحدیدة بڑی بندرگاہ کو بھی کرینیں فراہم کی جاسکتی ہیں۔ یہ اس وقت ہوگا جب اس کے انتظامات کسی غیر جانبدار فریق کے حوالے کردیئے جائیں گے۔