Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہر پاکستانی94 ہزار 890 روپے کا مقروض

اسلام آباد... وفاقی وزارتِ خزانہ نے دسمبر 2016 تک مقامی اور غیر ملکی قرضوں کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کردیں۔پاکستان 175 ارب ڈالر کا مقروض ہے ۔ پاکستانی کرنسی میں یہ رقم 18,440 ارب 63 کروڑ روپے ہے۔ ہر شہری 94 ہزار 890 روپے کا مقروض ہے۔ دسمبر 2016 کے اختتام تک بیرونی قرضوں کا حجم 58 ارب ڈالر یعنی 6,111 ارب اور 75 کروڑ پاکستانی روپے تک پہنچ چکا ہے۔ پاکستان پر اندرونی قرضوں کا مجموعی حجم 12,310 ارب روپے یعنی 117 ارب ڈالر ہے۔ وزارتِ خزانہ کے مطابق یکم جولائی 2016 سے 31 مارچ 2017 تک 819.1 ارب روپے کے اندرونی قرضے اسٹیٹ بینک اور تجارتی بینکوں سے لئے تھے۔ اسٹیٹ بینک سے 734.62 ارب روپے جبکہ کمرشل بینکوں سے 84.50 ارب روپے کے قرضے لئے گئے ۔
 

 

شیئر: