برطانوی وزیراعظم سعودی عرب کی وکیل بن گئیں
قاہرہ .... برطانوی وزیراعظم تھریسا مے نے 11ستمبر کے طیارہ حملوں میں ہلاک ہونے والوں کے اعزہ کے من گھڑت دعوﺅں میں تعاون سے انکار کردیا۔ایک سے زیادہ امریکہ کے قانون سازاداروں کی جانب سے طیارہ حملوں میں سعودی عرب کے ملوث نہ ہونے کی کئی بار یقین دہانیوں کے باوجود طیارہ حملو ںمیں ہلاک ہونے والوں کے اعزہ خفیہ حقائق دریافت کرنے کے چکر میں ادھر ادھر ٹامک ٹوئیاں مار رہے ہیں۔ انہوں نے برطانوی وزیراعظم سے انگلینڈ میں اسلامی انتہا پسندی کی مالی اعانت میں سعودی عرب کے کردار کی بابت خفیہ رپورٹ جاری کرنے کی درخواست کی تھی۔ برطانوی وزیراعظم نے اس حوالے سے انکی درخواست مستر د کردی جس سے واضح ہوتا ہے کہ سعودی عرب پر مقدمہ چلانے کے کوشاں افراد کا قانونی موقف بیحد کمزور ہے۔