Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ساز ش کے پیچھے مشرف کی بدروح ہے،پرویز رشید

  لاہور..سابق وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ نیوز لیکس معاملے میں جمہوریت کو بچانے اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے قربانی دی۔ وزارت داخلہ ہوتے ہوئے ہمارے خلاف فیصلے ہوئے۔ ہماری حکومت ہونے کے باوجود بہت کچھ ہوگیا۔نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے اس سوال پر کہ حکومت کے خلاف سازش کون کر رہا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ایک روح ہے جو پھرتی رہتی ہے بلکہ بدروح ہے میں اسے مشرف کا نام دیتا ہوں ۔یہ سیاسی جماعتوں میں بھی موجود ہے، اداروں میں بھی ہے۔ اسی سوچ کے نتیجے میں سب کچھ ہوا ۔ ادارے کا نام نہیں لیتا لیکن سازش میں افراد ملوث ہیں ۔تحریک انصاف محض مہرہ ہے۔ اب اس سوچ کو بدلنا اور اس کا راستہ روکنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف کو بھیجنے میں ہمارا کوئی کردار نہیں تھا لیکن روک بھی نہیں سکے۔ مشرف کو روکنے میں باقی اداروں نے ساتھ نہیں دیا۔ اس سے پہلے جو وزرائے اعظم نکالے جاتے تھے ان کا نام بھی یا د نہیں رہتا تھا لیکن اب لوگوں کا ردعمل سامنے آیا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزارت داخلہ ہوتے ہوئے ہمارے خلاف فیصلے بھی ہوئے۔جے آئی ٹی بھی بنی۔ جمہوریت ابھی ناتواںہے۔ اسے بچانے کے لئے اگر مجھے اپنی ذات کی قربانی دینی پڑی تو وہ خوشی سے دی ہے۔میں سیاسی کارکن ہوں اور اپنا کردار ادا کرتا رہوں گا ۔ وقت آنے پر سچ سامنے آجا ئے گا۔

 

شیئر: