Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نائجیریا کے حجاج ملیریا سے پریشان

مکہ مکرمہ .... نائجیریا کے حاجیوں میںملیریا کی وبا پھوٹنے اور نائجیرین کمیٹی کی جانب سے طبی خدمات بہتر شکل میں پیش نہ کرنے پر نائجیریا کے حاجی مدد حاصل کرنے کیلئے مکہ مکرمہ کے کنگ عبدالعزیزاسپتال پہنچ گئے۔ نائجیریا کے ٹی وی سی نیوز نے اپنے حجاج کی کسمپرسی پر مفصل رپورٹ جاری کرکے ہنگامہ برپا کردیا۔ ٹی وی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نائجیریا کے طبی عملے نے اپنے حاجیو ںکو یہ کہہ کر ٹرخا دیا کہ ابھی تک ملیریا کے علاج کی ادویہ ملک میں ہیںمکہ نہیں پہنچیں۔سعودی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ 8ممالک کے حاجیوں میں 58ملیریا کے مریض ریکارڈ پر آئے ہیں۔56کا علاج کردیا گیا۔ 2ابھی زیر علاج ہیں۔

شیئر: