Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ملکی سلامتی سے غافل نہیں ، جنرل زبیر

  راولپنڈی...چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیرمحمودحیات نے کہا ہے کہ پاکستان ایک صلح جو ملک ہے لیکن سلامتی کے حوالے سے کبھی غافل نہیں ہوں گے۔آئی ایس پی آرکے مطابق جنرل زبیر محمود حیات نے نیشنل انجینئرنگ اینڈ سائنٹفک کمیشن (نیسکام) کا دورہ کیا ۔جنرل زبیرمحمودحیات کونیسکام میں مختلف ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔جنرل زبیر نے ڈیولپمنٹ نظام میں مصروف سائنس دانوں اور انجینیئرز کی جانب سے مختلف اسٹریٹجک نظام اور دفاعی صلاحیت میں بہتری لانے پر ان کی کوششوں کو سراہا۔انہوںنے نیسکام کی خدمات کو اجاگر کیا جس میں اسٹیٹ آف دی آرٹ میزائل نظام جس نے پاکستان کے دفاع کوناقابل تسخیر بنایا ہے شامل ہے۔انہوںنے تینوں مسلح افواج کے لئے روایتی ہتھیاروں کے نظام کی بہترین تیاری پر نیسکام کی کاوشوں کی تعریف کی۔

 

شیئر: