Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایلسٹرکک کی ڈبل سنچری انہیں ٹاپ 10 میں لے گئی

 
دبئی :انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کے اوپنربلے باز ایلسٹرکک ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ڈے نائٹ ٹیسٹ میں ڈبل سنچری اسکور کرکے ایک مرتبہ پھر ٹاپ 10 بیٹسمینوںمیں شامل ہوگئے ہیں۔ سابق کپتان ایلسٹر کک نے 6 درجے ترقی کے ساتھ چھٹی پوزیشن حاصل کرلی ہے۔ آ ئی سی سی نے انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے مابین ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ کے بعد نئی رینکنگ جاری کردی ہے۔ بیٹنگ میں پہلی 5 پوزیشنز میں تبدیلی نہیں آئی۔ اسٹیو اسمتھ بدستور سرفہرست ہیں تاہم دوسرے نمبر پر موجود جوائے روٹ نے ان کے ساتھ پوائنٹس کا فرق مزید کم کر لیا ہے۔ کین ولیمسن تیسرے، چتیشور پجارا چوتھے اور ویرات کوہلی پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔ پاکستانی اوپنر اظہر علی بدستور ساتویں پوزیشن پر ہیں۔ جونی بیئراسٹو 6 درجے تنزلی کے ساتھ ٹاپ 10 سے باہر ہو گئے ہیں۔بولرز میں ٹاپ 10 رینکنگ میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ رویندرا جڈیجہ بدستور سرفہرست ہیں تاہم جیمز اینڈرسن نے ان کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔انگلش بولر صرف 9 پوائنٹس کے فرق سے دوسری پوزیشن سنبھالے ہوئے ہیں۔ پاکستان کے یاسر شاہ 14 ویں پوزیشن پر موجود ہیں۔آل راونڈرز کی ٹاپ 5 پوزیشنز بھی برقرار ہیں۔آسٹریلیا کو ٹیم رینکنگ میں چوتھی پوزیشن بچانے کیلئے بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں لازمی فتح درکار ہے۔ 

شیئر: