جو ہوں، جیری لوئس کی وجہ سے ہوں ، جم کیری
ہالی وڈ کے مشہور و معروف کامیڈین و اداکار جم کیری نے کہا ہے کہ میں آج جو بھی ہوں، جم لوئس کی وجہ سے ہوں۔ خبروں کے مطابق جم کیری نے ہالی وڈ کے کنگ آف کامیڈی”جیری لوئس“ کی موت پرانہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ میرا کریئر جیری سے متاثر ہے۔ جیری لوئس باصلاحیت اور ناقابل بیان شخصیت تھے۔ واضح رہے کہ ہالی وڈ کے مشہورکامیڈین 91 برس کی عمر میں چل بسے تھے۔