مسجد الحرام کیلئے سائبانوں کا عظیم الشان منصوبہ
مکہ مکرمہ ....مسجد الحرام میں 1439ھ کے دوران دیو ہیکل سائبانوں کا سب سے بڑا عالمی منصوبہ نافذ کیاجائیگا۔ یہ بات حرم سیکیورٹی فورس کے کمانڈر میجر جنرل محمد الاحمدی نے سبق ویب سائٹ سے گفتگو میں بتائی۔ انہوں نے واضح کیا کہ حرم شریف کے صحنوں او رچھت پر سائبانوں کا منصوبہ آئندہ برس نافذ کیا جائیگا۔ ایوان شاہی نے منظوری دیدی ہے۔ ڈیزائن تیار کرلئے گئے ہیں۔ سائبان 2809 مربع میٹر کے رقبے پر لگائے جائیں گے۔ یہ دنیا بھر میں اپنی نوعیت کا سب سے بڑا منصوبہ ہوگا۔