اسلام آباد... ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ افغان پالیسی پر امریکی صدر ٹرمپ کا پالیسی بیان مایوس کن ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی نئی امریکی پالیسی کا جمعرات کو مفصل جائزہ لے گی ۔پاکستان کی قربانیوں کو نظر انداز کیا جانا افسوسناک ہے۔ امریکہ دہشت گردوں کی پناہ گاہوں سے متعلق جھوٹے بیا نیہ پر انحصار نہ کرے۔ترجمان نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن واستحکام کاخواہاں ہے۔ افغانستان میں امن صرف مذاکرات سے ممکن ہے ۔ متحد ہو کرہی دہشت گردی کو شکست دی جا سکتی ہے۔ دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ دہشت گردی کو جڑ سے ختم کرنے کے لئے عالمی برادری کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ مسئلہ کشمیر خطے میں امن کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے ۔