Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیپال میں پارلیمانی انتخابات نومبر میں ہوں گے

    کھٹمنڈو ۔۔۔۔نیپال میں دو سال قبل نئے آئین کے نفاذ کے بعد ملک کے پہلے عام انتخابات نومبر میں کرائے جائیں گے۔ملک میں 10 سالہ خانہ جنگی کے بعد  2008 میں بادشاہت کا خاتمہ ہو گیا تھا۔ 2015 میں نافذ ہونے والے آئین کے تحت نیپال ایک وفاقی جمہوریہ ہے جس کے 7 صوبے ہیں۔آئین کے نفاذ سے قبل ملک میں مختلف فریقوں کے درمیان تنازعات کے باعث حکومت کی متعدد بار تبدیلی سے ملک مسلسل سیاسی عدم استحکام سے دوچار رہا۔نومبر میں عام انتخابات کے بعد نیا وزیراعظم منتخب کیا جائے گا۔ توقع ہے کلہ نئی حکومت ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے اور 2015 کے زلزلے کے بعد تعمیرِ نو کے عمل کو تیز کر سکے گی۔

شیئر: