ماسکو...روس نے کہا ہے کہ پاکستان پر ضرورت سے زیادہ دباو ڈالنے سے خطے کی مجموعی سیکیورٹی پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔ صدارتی ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ افغان کے مسئلے کے حل کے لئے پاکستان کا کردار انتہائی اہم ہے ۔ خطے میں کسی قسم کا بھی عدم استحکام افغانستان کے لئےنقصان دہ ہوگا۔ واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان کے لئے امریکی پالیسی میں ا لزام لگایا تھا کہ پاکستان افراتفری پھیلانے والے افراد کو پناہ دیتا ہے۔ پاکستان سے نمٹنے کے لئے اپنی سوچ تبدیل کر رہے ہیں ۔