شمالی کوریا سے نمٹنے کیلئے جنوبی کوریاتیار
سیئول ۔۔۔۔۔۔جنوبی کوریا کے صدر مون جے ان شمالی کوریا کے کسی ممکنہ تحریکی اقدام کے مقابل مکمل تیار رہیں۔ جنوبی کوریا کے صدر مون جے ان نے فوج اور سرکاری حکام کو شمالی کوریا کے کسی ممکنہ اقدام کے مقابل مکمل تیاری کی حالت میں ہونے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔ صدارتی ترجمان پارک سو ہیون نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ امریکا اور جنوبی کوریا کی سوموار کو شروع ہونے والی 10 روزہ مشترکہ فوجی مشقوں کے دائرہ کار میں صدر مون نے فوجی ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا۔ دورے کے دارون فوجیوں سے خطاب میں انھوں کہا ہے کہ مشقوں کے دوران جنوبی کوریا اور امریکا کی فورسز کے صرف اور صرف فوجی آپریشن پر توجہ مرکوز رکھنے کے لئے مرکزی حکومت اور مقامی نے 21 اگست کو شمالی کوریا کے اوپر تلے بیلسٹک میزائل تجربوں کے بعد "اْلچی فریڈم گارڈین نامی مشقوں کا آغاز کیا تھا۔مشقوں میں جنوبی کوریا سے 50 ہزار اور امریکا سے 17 ہزار 500 فوجی شامل ہیں۔